دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجلی اور گیس کے بڑھتے بل۔ برطانوی شہری کم کھانے پر مجبور ۔
No image برطانیہ میں 50 لاکھ افراد اپنے گھروں کے بلوں کی ادائیگی کے لیے غذا کے کم استعمال پر مجبور ہوگئے ہیں۔منی ایڈوائس ٹرسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران اپنے گھروں میں بجلی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر 9 میں سے ایک بالغ برطانوی شہری نے ایک وقت کھانا نہیں کھایا۔اسی طرح ہر 5 میں سے ایک بالغ فرد کم از کم ایک بل کی ادائیگی کرنے سے قاصر رہا۔ واضع رہے کہ برطانیہ میں 2022 کے دوران گیس اور بجلی کے بلوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور 20 فیصد افراد کے مطابق اپریل کے بعد سے بلوں میں ہر ماہ اوسطاً 100 برطانوی پاؤنڈز کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے 14 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے گھریلو سامان کو فروخت کرنے پر مجبور ہوئے، جبکہ ہر 5 میں سے 2 افراد نے غیرضروری اخراجات کی کٹوتی کی۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے گیس سپلائی محدود کیے جانے کے بعد سے یورپ بھر میں توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مذید بتایا گیا ہے کہ مطابق بیشتر گھرانوں کو مشکل انتخاب کرنا پڑ رہے ہیں، جیسے بجلی کو بحال رکھنے کے لیے دن کے کونسے وقت کی غذا سے گریز کیا جائے۔
واپس کریں