جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ '' آئی ایس پی آر'' کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار رات کے وقت شکئی علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے چھپ کر ان پر فائرنگ کی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔شہید ہونے والے 25 سالہ کیپٹن عبد اللہ کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے۔
واپس کریں