دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نوجوان قیادت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پرعزم‎‎
No image رپورٹ ،عبدلقدیر خان :یونین کونسل چکہامہ جہلم ویلی ۔آذاد کشمیر ۔بلدیاتی انتخابات نزدیک آتے ہی ہر یونین سے نواجوان عملی سیاست میں حصہ لینے کیلئے پر عزم ہیں ۔دیگر یونین کونسلز کی طرح یونین کونسل چکہامہ سے مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار راجہ محمد وقاص خان نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران راجا محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن فتح حاصل کرے گی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان کی میڈیا سے گفتگو کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ یونین کونسل چکہامہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد وقاص خان ہوں گے نوجوان قیادت سے ہی ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے ماضی میں جو غلطیاں ہوئی انہیں اب دہرایا نہیں جا سکتا راجہ محمد وقاص خان کو بھر پور حمایت حاصل ہے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں راجہ محمد وقاص خان فتح حاصل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار وارڈ وسطی یونین کونسل چکہامہ کے صدر راجہ محمد صدیق خان ( ر پ ) راجہ الطاف اور دیگر نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ جماعت سے اور راجہ محمد فاروق حیدر خان سے 45 سالہ سیاسی وابستگی ہے ہر موقع پر قربانیاں دی ہیں اب ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان ہمیں ڈسٹرکٹ کونسل کا ٹکٹ جاری کریں گے اور نوجوان و با صلاحیت قیادت کو موقع فراہم کریں کہ تا مستقبل میں علاقے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے ۔
واپس کریں