حماد شیخ
حکومت لی.. اور اُن سے لی، جنہوں نے صاف بتا دیا تھا کہ اگر یہ کڑوے گُھونٹ آپ پینے کو تیار ہیں.. اپنا پولیٹیکل کیپیٹل گنوانے کو تیار ہیں.. تو لے لیں.. آپ کی مرضی.. ورنہ آئی-ایم-ایف کا پروگرام تو ہم نگران حکومت سے بھی کروا لیں گے... پھر بھی حکومت لی.. بجلی، پیٹرول، گیس کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچائیں.. عوام کی ضرورت کی ہر چیز کو "تعیشات" کا نام دے کر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی چار چار گنا بڑھا دی.. جیسے کہ ملک میں بنی اشیاء کا معیار اب بین الاقوامی ہو چکا ہو.... اور جیسے ملکی پیداوار، طلب سے کہیں زیادہ ہو چکی ہو..
شاید بدلے میں صاف شفاف انتخابات کی "گارنٹی" لی ہو... اور اب انتخابات صاف شفاف ہوں گے... اور عمران خان حکومت بنائے گا، یا پھر "لٹکی ہوئی پارلیمنٹ" (hung parliament) وجود میں آئے گی... بنا کسی کی مکمل اکثریت کے.. یوں اُسی پُرانے نیو کلونئیل نظام کا تسلسل باقی رہے گا، جو سن سینتالیس سے قائم دائم ہے... اور یہی اصلی گیم پلان ہے... صرف آپ نا جانتے ہوں، وگرنہ چین سے امریکہ تک، سب جانتے ہیں، کہ ان کی گارنٹی کی ویلیو زیرو سے بھی کم ہوا کرتی ہے..
کیا آپ نے ہمیں بچہ سمجھ رکھا ہے، جو ہم نہیں جانتے کہ اس ملک میں آئی-ایم-ایف کے قرض پروگرام کا سب سے بڑا stakeholder پاکستان کے عوام نہیں، کوئی اور ہے.. کون سی ruling اشرافیہ کے خرچے چلنے ہیں، عوام کی پیٹھوں کو داغ کر...
چھوٹے میاں صاب، آپ میاں نواز شریف کی پارٹی ختم کرنے کی طرف چل نہیں، دوڑ رہے ہیں.. عوام میں اپنی ساکھ برباد کر کے کیا حاصل کیا ہے آپ نے.. یہ حکومت؟؟ جو دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو انصاف نا دلا سکے؟؟ ریلیف کسی اور کو مل رہے ہیں، اور آپ کے کیس شنوائی کے لیے ہی نہیں لگ رہے... یہ بھی آپ کب تک نظر انداز کریں گے آپ...
ساڑھے چار روپے فی یونٹ بجلی مذید اضافے کی نوید ایک اور کیل ہے آپ کی پارٹی کے تابوت میں... رہی بات پارٹی چلانے کی، تو وہ الیکشن کے بعد بھی چلائی جا سکتی تھی.. تُسی بڑے وڈے خام خیال چوہدری او...
واپس کریں