وقت بدلتا ہے... آسمان بدلتا ہے
حماد شیخ
بلاول کا کس کس طریقے پر مذاق نہیں اڑایا گیا... عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری اور شہباز گِل... کیسے کیسے ذاتی حملے نہیں کیے ان چاروں نے بلاول پر....
مگر بلاول نے آج ایک صحافی کے سابق وزیراعظم کو تھپڑ والے سوال پر اسے اچھی خاصی ڈانٹ پلا دی.. کہا.. میں ایسے سوال کا جواب نہیں دوں گا...
یہ ہوتی ہے گریس.. یہی ہوتی ہے تربیت... یہی ہوتا ہے اپنے سٹیچر کا لحاظ.. پوزیشن کا پاس...
ابھی چند ہی گھنٹوں پہلے جب صدر عارف علوی نے نئے وزیراعظم سے حلف لینے سے انکار کیا... تو ایک گریس لیس.. ان-ڈگنیفائیڈ... غیر پارلیمانی اور اپنے مرتبے سے گرا ہوا کام کیا... یہ کام تھا... جو ہونا تھا... ہر حال میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بن ہی جانا تھا... تمہارے حلف نا لینے سے اس کا کیا بگڑنا تھا... مگر ایک پارلیمانی روایت تھی.. جسے قائم ہونا تھا...
مگر نہیں.. یہاں ایک پورا گروہ بس ایک فرد واحد کی انا کی مکمل تسکین کا بندوبست ہر حال چاہتا ہے... یہی shamelessness اور gracelessness اس کے cult فالوؤرز میں بھی ہے... ظاہر ہے..
بلاول اور نیازی کے رویے مختلف ہونا ہی تھے... پالنے والی گود کا فرق تھا....
ابھی چار سال پہلے، جب ایک سیلیکٹڈ وزیراعظم سے ایک صدر حلف لے رہا تھا.. تو اس نووارد سے لفظ "خاتم النبیین" بولا نہیں جا رہا تھا.... کیونکہ یہ لفظ صحیح طور اپنی زبان سے ادا کیے بنا کوئی شخص اسلامی جمہوریہ کا وزیراعظم اور صدر نہیں بن سکتا... جبکہ حلف لینے والا صدر مملکت بار بار لفظ دوہرا رہا تھا.... کہ شاید اس بار یہ صحیح تلفظ ادا کر دے.. صدر مسلسل گریس دکھا رہا تھا.. وہ صدر اس پارٹی سے تھا، جسے وہ نیا وزیراعظم اٹھتے بیٹھتے گالی دیتا تھا... لیکن وقت بدلتا ہے... آسمان بدلتا ہے...
واپس کریں