دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بندریا کے جلتے پیر اور قومِ یوتھ
حماد شیخ
حماد شیخ
عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں یقیناً فارغ ہونے جا رہا ہے... یا تو اس کی پارٹی.. یا پھر وہ خود تا عمر کسی سیاسی عہدے کو نااہل ہونے جا رہا ہے..
اور اس بات کا خود نیازی کو بھی علم ہے...

وہ اب اپنے جلسوں میں بھی واشگاف الفاظ میں فارن فنڈنگ کیس کا نام لے لے کر اپنے یوتھیوں کو بھڑکانے کی کوششیں شروع کر چکا ہے.. کراچی کے جلسے سے اس کا خطاب اس کا اعتراف جرم ہے...
مزید یہ کہ وہ اس فنڈنگ والے معاملے میں اپنے جلسوں میں دوسری جماعتوں، بشمول ن-لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی لپیٹنے کی کوشش کر رہا ہے... تاثر یہ دے گا.. کہ سب پارٹیوں کے اکاؤنٹس اکراس دی بورڈ چیک کیے جائیں... اور یہ کہ اس اکیلے کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے.. حالانکہ اس قسم کا کوئی الزام کسی دوسری پارٹی پر سرے سے موجود ہی نہیں... نا تحریک انصاف کی طرح کسی دوسری پارٹی پر اس قسم کا کوئی کیس پچھلے چار سال سے عدالت میں چل رہا ہے اور نا کسی دوسری پارٹی کے خلاف اس بات کا کوئی ثبوت موجود ہے...

اب جہاں تک ثبوتوں کا معاملہ ہے، تو ثبوت اتنے پکے اور گہرے ہیں، کہ عمران نیازی کے وکیلوں کو اپنی ہی پارٹی کے قائدین کے ناموں پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس، جن میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنز موجود ہیں... سے لاتعلقی کا اظہار کرنا پڑا ہے... ان قائدین میں عارف علوی، عمران اسماعیل، میاں محمود الرشید اور علی زیدی جیسے لوگ بھی شامل ہیں...

وہ کہتے ہیں نا، کہ جب بندریا کے اپنے پیر جلتے ہیں، تو وہ اپنے ہی بچوں کو اپنے پیروں تلے لے لیتی ہے... یہی حال اس شخص عمران نیازی کا ہے.. یہ شخص صرف اپنے بارے میں سوچنا جانتا ہے... اس کی اپنے ارد گرد کی خواتین اور حضرات کے ساتھ تمام تعلق داریاں اسی بات کی چغلیاں کھاتی ہیں..
واپس کریں