دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مکمل جھوٹ پر مبنی ٹرینڈز
حماد شیخ
حماد شیخ
ہر طرح کا جھوٹا بیانیہ اور پروپیگنڈا کا سہارا لیا جا رہا ہے... تین چار ٹرینڈز ایسے ہیں.. جو مکمل جھوٹ پر مبنی ہیں.. مگر نیم خواندہ عوام کی زبان پر وہ سب ہے.. جو عمران انہیں بتا رہا ہے..
مثلاً..
1- عدالت رات کو کیوں لگی..
2- سب چور میرے خلاف متحد ہو گئے ہیں..
3- دیکھو دیکھو.. آپ کو بھکاری بنا دیا ہے.. Baggers can't be choosers..
4- آرمی، اسٹبلشمنٹ، عدلیہ.. سب میرے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کر رہے ہیں...
5- اور آخری... Absolutely Not.... مکمل ہائپوتھیٹیکل..

اب اوپر والے ہر پروپیگنڈا کا بہت ہی آسان جواب ہے... مدلل اور عام فہم.. جسے عوام کو با آسانی سیاسی شعور کے طور پر دیا جانا چاہیے...
ہم یہ نہیں کہہ رہے، کہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے.. صرف اس کا کلٹ فالوؤر جو بیک فُٹ پر گیا تھا، وہ اب پھر سے متحرک ہے...
ادھر پیپلز پارٹی بھی کسی قسم کی وزارتیں لینے میں دلچسپی نہیں رکھتی... خصوصاً وہ وزارتیں جو performance based ہیں.. یعنی جن وزارتوں کی کارکردگی کی بنا پر آئندہ الیکشن میں حکومت کی کارکردگی کو جانچا جائے گا...
جیسے کہ بجلی و پانی، پیٹرولیم، خزانہ، داخلہ، اطلاعات..

مندرجہ بالا تمام وزارتیں ن-لیگ کو دی جائیں گی... تو زرداری صاب کیا صرف بیک سیٹ لے کر محض اقتدار کے جھولے پر سوار ہو کر اگلے الیکشن کے لیے پارٹی منظم کرنے کو ہیں...؟؟؟
یہ نا ہو... کہ آپ، جو اس وقت مقبولیت کی بلندی پر ہیں... کسی کے پروپیگنڈا یا پھر کسی کی دُور کی لائی گئی کوڑی کا شکار ہو جائیں....
اپنی پروپیگنڈا مشین کو تیل دیں.. کسی کام کے بندے کو وزارت اطلاعات دیں... سچ کو بولیں.... بار بار بولیں... اتنی بار بولیں..... جتنی بار عمران نیازی جھوٹ کو بولتا ہے... جب تک اس کا کلٹ لبھائے جانے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا...

اپنی سوشل میڈیا ٹیم سیاسی شعور رکھنے والے اعلیٰ خواندہ افراد کے سپرد کریں... روزانہ تھوک کے حساب سے پچھلی حکومت کے کرپشن کے سکینڈلز منظر عام پر آ رہے ہیں... عوام کو آگاہ کریں... اور جن کی کرپشن کھَلی پڑی ہے، وہ ملک سے فرار ہو رہے ہیں... سب کے نام سامنے ہیں... بس عوام کو ان کے نام یاد کرواتے رہیں...

بار بار گیند اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی کورٹ میں مت جانے دیں... خود بیانیہ بنائیں... اور اس کو سچائی پر پروپیگیٹ کریں... آپ کی حکومت کی کارکردگی اچھی تھی.. بہت اچھی بات ہے.. آپ نے الیکشنز بھی جیت لیے... زبردست... آپ کو آئندہ بھی الیکشنز میں کامیابی کی امید ہے، بہت اچھی بات ہے... لیکن اب یہ معرکے اکیلے کارکردگی کی بنیاد پر لڑنا محال ہوں گے... جھوٹ کی دنیا میں سچ کے ڈنکے زور زور سے پیٹنا ہوں گے...
سو، ن - لیگ.... مُشتری ہُشیار باش...
واپس کریں