دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مارکیٹوں کی جلد بندش کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔
No image ملک بھرمیں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں تاہم آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہو گی۔

غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے، ہمیں مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا، وفاقی بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائیگا۔

وہ سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کر رے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا۔
واپس کریں