دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عورت کو ٹیڑھی پسلی سے پیدا کرنے کا کیا مطلب؟
No image عورتوں کے اندر فطری طور پر جذبات کی شدت ہوتی ہے۔۔عورتوں کے جذبات کو برداشت کرنا مرد کی عقلمندی کی علامت ہے۔۔حدیث کی رُو سے عورت کو ٹیڑھی پسلی سے پیدا کرنے کا کیا مطلب؟عورتیں چلاک بہت ہوتی ہیں مگر عقل مند نہیں ہوتی، چالاک ہونا اور چیز ہے عقلمند ہونا اور چیز ہے۔۔مرد بھی بعض چالاک ہوتے ہیں دھوکہ بہت دیتے ہیں لیکن وہ عقلمند نہیں ہوتے۔
جس طرح بچے جذباتی ہوتے ہیں اسی طرح خواتین میں بھی کچھ جذباتی ہوتی ہیں، ان میں جذبات زیادہ ہوتے ہیں۔ مرد زیادہ عقل سے سوچتا ہے اور عورت زیادہ جذبات محبت یا جذبات نفرت سے سوچتی ہے۔ اس کے اندر جذبات کی شدت ہوتی ہے۔ اب چونکہعورتیں جذباتی ہوتی ہیں اس لئے ان کی جذباتی باتیں برداشت کرنا مرد کی عقل کا تقاضہ ہے۔
اسی لئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ عورتوں کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور پسلیوں میں بھی سب سے اوپر والی پسلی سے پیدا کیا گیا ہے جو سب سے ٹیڑھی پسلی ہے، اور فرمایا کے اگر تم اس پسلی کو سیدھا کرنے کی کوشش کروگے تو اس پسلی کو توڑ دو گے اگر تم نے اس پسلی سے فائدہ اٹھانا ہے تو اس کو ٹیڑھا ہی رہنے دو۔۔۔بالکل اسی طریقہ سے خواتین کو سیدھا کرنے کی کوشش سے نبی کریم ﷺ نے سختی سے منع فرمایا ہے، کبھی بھی خواتین کو سیدھا کرنے کی کوشش مت کرو۔

اس لئے انکو پیدا ہی کیا گیا ہے پسلی سے وہ ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رہیں گی۔ اور ٹیڑھی ہونے سے مراد یہ ہے کہ ان کے اندر جذبات کی شدت ہوتی ہے، عقل کی کمی ہوتی ہے۔

(بیان التفسیر، سورۃ الطلاق، 39.p)
حضرت مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
واپس کریں