دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شبقدر میں سیلاب کی تباہ کاری اور المبارک فاؤنڈیشن کا کردار
 سید عرفان اللہ شاہ ہاشمی
سید عرفان اللہ شاہ ہاشمی
تحصیل شبقدر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے یہاں کے غریب عوام میں قیامت صغریٰ برپا کردیا۔ شبقدر بازار اور گرد و نواح کے علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی مکانات کی چھتیں گرنے اور تجارتی مراکز میں پانی داخل ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع کی طرح ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوچکاہے۔ مسلسل کئی گھنٹے بارش اور قبائلی ضلع مہمند سے آنیوالی سیلابی ریلے کی وجہ سے تحصیل شبقدر کے تمام علاقیں اور شبقدر بازار پانی میں ڈوب گیا ہے بارشوں اور سیلاب کا پانی گھروں گلی کوچوں اور شبقدر بازار کے مختلف مارکیٹوں اور دوکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں آمدروفت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ریسکیو 1122 کے اہلکار نشیبی علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر لئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کےافسران،مئیر شبقدر، ٹی ایم اے شبقدر کے ملازمین اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری فلاحی ادارے امداد فراہم کرنے میں مصروف رہیں، حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تحصیل شبقدر میں درجنوں مکانات تباہ جبکہ شبقدر کے گنجان آباد بازار میں سیلاب کا پانی داخل ہونے سے تاجروں اور دوکانداروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی بھی سیلاب سے متاثر ہوئی۔ بارش اور سیلاب کے باعث ہیضہ، چمڑے ،آنکھوں اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ شبقدر کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں اور تاجر برادری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث شبقدر کے عوام مشکلات کا شکار ہے حکومت شبقدر کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرین کی مدد کرے تاکہ نقصانات کا ازالہ ہو سکے۔

المبارک فاؤنڈیشن جو کہ ایک غیر سرکاری، غیر سیاسی خالص فلاحی سماجی ادارہ ہے جو کہ 2007 سے غریب و نادار خاندانوں کے فلاح و بہبود میں مصروف عمل ہے، قدرتی آفات میں المبارک فاؤنڈیشن کے رضاکار ٹیم ہمیشہ بروقت ریلیف پہنچانے میں ہمیشہ صف اول نظر آتا ہے، بیوہ سپورٹ پروگرام، یتیم سپانسر شپ پروگرام، ہنرمند خاتوں پروگرام، عیدالاضحی قربانی پیکج، رمضان فوڈ پروگرام اور بہت سے دیگر فلاحی منصوبے المبارک فاؤنڈیشن کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔

حالیہ تباہ کن بارشوں نے جہاں پورے ملک میں تباہی مچادی وہاں تحصیل شبقدر میں بھی قیامے صغریٰ برپا کردیا، شبقدر کے گردونواح میں سیلاب زدہ خاندانوں تک بھروقت ریلیف دینے کےلئے المبارک فاؤنڈیشن کے رضاکار روز اول سے مصروف عمل رہے، سیلاب زدہ خاندانوں تک دو وقت پکی پکائی کھانا پہنچانا المبارک فاؤنڈیشن کے اولین ترجیحات میں شامل تھیں، سیلاب زدہ خاندانوں تک گھر گھر راشن پہنچانے میں المبارک فاؤنڈیشن نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور شبقدر کے ایسے ایسے علاقوں تک پہنچ گئے جہاں دیگر اداروں کےلئے جانا ممکن نہیں تھا، المبارک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید عرفان اللہ ہاشمی نے المبارک فاؤنڈیشن رضاکار ٹیم کی خود نگرانی کی اور اپنی نگرانی میں سیلاب زدہ خاندانوں کی دادرسی اور ان کے ساتھ بروقت ریلیف کےلئے شب و روز مصروف عمل رہا۔
واپس کریں