دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قطر ی حکمرانوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا
مسعود زیدی
مسعود زیدی
قطر سعودی عرب کے ساتھ ملا وہ چھوٹا لیکن دنیا کا مالدار با وسائل ملک ہے جسکے حکمران بادشاہت کے باوجود اپنی عوام کا خیال رکھتے ہیں قطر کی آبادی ملینز میں ہے جہاں مقامی باشندوں سے زیادہ دنیا بھر سے ماہرین و مزدور قطر کی ترقی کیلئے شب و روز کوشاں رہتے ہیں اور امیر قطر نے ان سب کو یکساں سہولتیں اور حقوق دینے کی شعوری کوشش کی ہے۔

حکمرانوں کی نرم دلی کیساتھ ساتھ وطن دوستی اور خود داری قابل تحسین کمالات اور وہ معجزہ دنیا مشاہدہ کرچکی ہے جس پر انگشت بدنداں ہے سعودی عرب سے یمن جنگ پر قطر نے اصولی اختلاف کیا سعودی عرب جو خطہ کا بڑا ملک ہے خود کو علاقائی لیڈر سمجھتا ہے قطر سے ناراض ہوگیا اور سزا دینے کا تہیہ کرلیا قطر کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھاۓ گئے قطر . کو نا صرف سعودی عرب نے عرب لیگ سے نکلوا دیا بلکہ اسکا مکمل بائیکاٹ کردیا سفارتی تعلقات منقطع کرلئے اور اس لینڈ لاک چھوٹے ملک کو ڈرانے دھمکانے اور گھٹنے ٹکوانے کیلئے حملہ آور نشان عبرت بنانے کی دھمکیاں دیں قطر کے پاس کوئی زمینی راستہ نہیں سواے سعودی عرب کے جو بند کردیا گیا قطر کی تمام امپورٹ سعودی راستہ سے ہوتی تھی ڈیری دودھ گوشت کی تمام ضروریات سعودی عرب سے خریدتا تھا قطر نے قلیل مدت میں ڈیری فارمنگ کیلئے ہزاروں گاۓ بھینسیں بھیڑ بکریاں قطر ایئر لائن طیاروں کے ذریعہ ترکی اور ایران کی فضائی حدود سے گزار کر قطر منگوایں اور قلیل مدت میں ڈیری میں خود کفیل ہوکر دکھایا سعودی عرب کی غنڈہ گردی کا استقلال سے مقابلہ کیا اور با عزت با وقار طریقہ سے زندہ رہکر دکھایا آخر کار سعودی عرب نے غلطی تسلیم کی اور قطر سے تعلقات بحال کئے ۔

ایسی ہوتی ہیں خود دار اقوام جو محنت اور قربانی کے ذریعہ نا ممکن کو ممکن بناکر دکھاتی ہیں شرط انکے حکمران سول ملٹری کسی آقا کے مستقل غلام نا ہوں۔
واپس کریں