دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مٹی پاؤ پالیسی،مٹی پاؤ گل مکاؤ
مسعود زیدی
مسعود زیدی
مٹی پاؤ پالیسی آج پاکستان پر مٹی پانے کے قریب پہنچا چکی ہے۔
قائد اعظم کی کھٹارا فوجی ایمبولینس کا پیٹرول ختم ہوگیا پاکستان بنانے والا قائد بے بسی سے تڑپ تڑپ کر مارا گیا آجتک کوئی تحقیق ہوئی اسکا ذمہ دار کون تھا ۔۔۔مٹی پاؤ
پہلے وزیر اعظم پاکستان لیاقت علی خان جلسہ عام میں مارے گئے ذمہ دار کون تھا آجتک نا معلوم ۔۔۔۔کوئی تحقیق نہیں ۔۔مٹی پاؤ
اسکندر مرزا نے آئین پامال کیا اور 1 ماہ میں ایوب خان اسکندر مرزا کو معزول کرکے خود مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بن بیٹھا آجتک کوئی تحقیق ہوئی ایوب خان نے یہ جرم کیوں کیا اسکو کوئی سزا آئین شکنی دی گئی اسکے مارشل لا کی گھٹن نے سقوط مشرقی پاکستان کی بنیاد رکھی ۔۔۔۔کوئی تحقیق نہ سزا ۔۔۔مٹی پاؤ۔
ایوب خان جاتے ہوئے حکومت باپ کی جاگیر سمجھ کر ایک شرابی گھٹیا بدکردار جنرل یحییٰ خان کو سونپ گیا جس نے ایوب کی پیدا کردہ گھٹن مشرقی پاکستان میں فوج کشی کرکے انتہا پر پہنچا دی سانحہ سقوط مشرقی پاکستان رونما ہوا جناح کا پاکستان توڑ دیا گیا ۔۔۔حمود الرحمن کمیشن بنا مگر اسکی رپورٹ بھی آجتک مٹی پاؤ پالیسی کا شکار ہے نوے ہزار فوجیوں کیساتھ ہتھیار ڈالنے والا جنرل نیازی بھی المیہ یہ ہے پاکستانی پرچم میں دفنایا گیا اور قوم کد زخموں پر تیزاب چھڑکا گیا ۔۔۔مٹی پاؤ یہی بدنصیب پاکستانیوں کا مقدر ہے۔
بھٹو کو ظلم کیساتھ عدالتی قتل ہوا دنیا جانتی ہے ظلم کیا گیا بھٹو کی پوری فیملی مار دی گئی آجتک کسی ذمہ داری کا تعین ہوا نہیں ۔۔۔۔مٹی پاؤ
ضیاء الحق نے ملک کو وحشت جنون اور مذہبی انتہا پسندی کے تحفہ دیے امریکی جنگ میں ملک و قوم کو دھکیلا آجتک قوم اپنے خون سے قیمت ادا کر رہی ہے کوئی تحقیق ہوئی نہیں ۔۔۔مٹی پاؤ
ضیاء الحق آرمی چیف اور صدر پاکستان تھا فوجی ایئر بیس فوجی طیارہ فوجی علاقہ پوری فوجی قیادت اس طیارہ میں ماری گئی طیارہ فضا میں پھٹ گیا کوئی ذمہ دار قرار دیا گیا کوئی تحقیق ہوئی معلوم نہیں ۔۔۔۔مٹی پاؤ
مشرف نے انوکھے ہائی جکنگ کیس میں نواز شریف کو مجرم بنایا وزیر اعظم کو ہتھکڑیاں لگیں بلا جواز مارشل لا لگا دیا 10 سال مسلط رہا امریکی ڈالر خوب وصول کئے موجاں لگی رہیں طالبان پہلے پالے گئے ڈالر لیکر اس بار مارنے کے ڈالر امریکا سے وصولے موجاں لگیں مگر بیگناہ لاکھوں پاکستانی مارے گئے اور آجتک مارے جارہے ہیں مگر سزا کسی کو نہیں مشرف کیخلاف سنگین غداری کا کیس بنا عدالتوں نے سزا دی مگر سویلینز کو سزا یافتہ ہونے کا طعنہ ڈنڈ والا کمانڈو اور اسکا ادارہ اس مجرم کو طاقت سے بھگا کر لے بھاگا پہلے مشرف عدالت کی جگہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو لوجی پنڈی میں پناہ گزین رہا ادارہ نے ایک مجرم کی پوری پشت پناہی کی کتنے آئین پسند اور حلف کا احترام کرتے ہیں دنیا کے سامنے ثابت کیا ۔۔۔اور آجتک مٹی پاؤ پالیسی چل رہی ہے سزا یافتہ مجرم مشرف فوج کی سہولت کاری کیساتھ قدرتی مٹی ڈالے جانے کا منتزف ہےہر ادارہ کی مٹی پاؤ پالیسی جاری ہے۔
2007 بینظیر بھٹو کو مشرف اور پنجاب کے چیف منسٹر چوہدری پرویز الہی و وزیر داخلہ بریگیڈیر اعجاز شاہ جو وزیر داخلہ تھا نے حکم دیا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر سیاست سے باز رہیں ورنہ انکی جان کی ضمانت نہیں دی جاسکتی 18 اکتوبر محترمہ بینظیر کی وطن واپسی پر وارننگ کیلئے استقبالی جلوس پر کارساز کراچی خود کش حملہ کروایا گیا سینکڑوں بے گناہ بیدردی سے مار دیے گئے کوئی تحقیق ہوئی ذمہ دار کون آجتک سزا ہوئی یا صرف مٹی پاؤ جان چھڑاؤ۔
یہاں بات ختم نہیں ہوئی بینظیر بھٹو کو بیدردی سے پنڈی جلسہ کے بعد شہید کروا دیا گیا بینظیر نے لکھ کر اپنے قاتلوں کی نشاندھی کی تھی کوئی تحقیق ہوئی پیپلز پارٹی کی حکومت بھی تحقیق کرانے کے باوجود کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ہمت نہیں کر سکی یا ڈرا دی گئی بہر حال کسی ذمہ دار کا معلوم ہوا نہ سزا دی گئی اور ہمیشہ کی طرح مٹی پاؤ ۔
مشرف کیخلاف کیانی نے وکلا تحریک منظم کی وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے کانا دجال افتخار چوہدری عدلیہ کی تاریخ کا غنڈہ چیف جسٹس بنکر مسلط رہا جس نے عجیب تاریخ رقم کی اعتزاز احسن اور اطہر من اللہ موجودہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیانی کے اس تحریک کے ہراول دستہ کے سپہ سالار تھے اس تحریک کے ذمہ داروں کا آجتک کوئی ذکر نہیں لہذا ۔۔۔۔مٹی پاؤ
بینظیر کی شہادت کے بعد زرداری کے کھپے کے نعرہ لگانے پر پیپلز پارٹی کو جکومت دیدی گئی کھپے کا مطلب تھا (فوجی برتری جبر ظلم بینظیر کا قتل سب کچھ کھپے ) حکومت مل گئی مگر جلد زرداری نے حکمران بننے کی کوشش کی تو میمو گیٹ ہوگیا جو عدالت نے کئی سال بعد ثابت کیا کہ سب ڈرامہ تھاہر کسی ڈرامہ باز کو سزا ہوئی نہیں ۔۔۔مٹی پاؤ ۔
اسامہ بن لادن ایبٹ آباد سے امریکی فوج مار کر لے گئی اسوقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ایک سوال پوچھا اسامہ کس ویزا پر پاکستان آیا تھا آجتک کوئی جواب ہے نا تحقیق لیکن یوسف رضا گیلانی بادشاہوں کی ناراضگی کی آجتک سزا بھگت رہا ہے اسکا بیٹا اغوا ہوا مکمل زبان بندی کی شرط پر سزا معاف ہوئی کئی سال بعد بیٹا واپس ملا کون لے گیا تھا کس نے چھوڑا کوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔۔مٹی پاؤ
نواز شریف کو تیسری بار حکومت ملی مگر اسے ابتدا ہی سے حکومت کرنے نہیں دی گئی فوج طے کرچکی تھی اپنا سیاسی جنرل بنا کر اسکو حکومت دی جائے گی عمران خان انوکھا لاڈلا اس مقصد کیلئے منتخب کیا گیا پہلے 35 پنکچر کا ڈرامہ جو یکسر عدالت سے غلط ثابت ہوا پھر 126 دن" سپانسرڈ " دھرنا پارلیمنٹ گھیراؤ مار دھاڑ پی ٹی وی حملہ پھر اداکاروں کی پارلیمنٹ واپسی سب زرداری کی معاملات طے کرنے کی مرہون منت تھا ۔۔۔۔ملک حکومت معیشت کس نے کس کے اشارہ پر برباد کی کوئی تحقیق نہیں کوئی سپانسر ذمہ دار نہیں ۔۔۔چلو پھر مٹی پاؤ
نواز شریف کو اقامہ پر نا اہل کرکے نکال دیا گیا 4 فٹا بدمعاش ثاقب نثار سپریم کورٹ میں کرتب دکھاتا رہا تماشا لگاتا رہا دنیا بھر سے سند یافتہ بدکردار عمران خان کو صادق و امین بنا کر قوم پر مسلط کروانے میں اس بے غیرت انسان کا بڑا کردار ہے بہر صورت حکومت نے 5 سال روتے دھوتے مکمل کئے ملک مفلوج رہا 2008 مشرف کی دفانگی کے بعد آجتک سیاسی استحکام اس درپردہ فوجی مداخلت ہائی برڈ نظام کے سبب اس بد نصیب ملک و قوم کو نصیب نہیں ہوسکا لیکن ذمہ دار کوئی نہیں ۔۔۔مٹی پاؤ
2018 میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوۓ الیکشن کمیشن ریٹائرڈ جج نے کمینگی کی تمام مثالیں پیچھے چھوڑ دین آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کا ڈرامہ پھر بھی نتائج پوری کمینگی ذلالت کیساتھ انوکھے طریقہ سے تبدیل کئے گئے ہم اس دن ایک ریڈیو سٹیشن ایف ایم پر دن بھر یہ جاری تماشا پل پل خود تجزیہ کرتے رہے انکی تمام تر کوششوں کے باوجود رزلٹ تبدیل کرنے پڑے وہ ڈاکہ قومی حق پر فوج کی نگرانی میں ڈالا گیا جسکی مثال ملنی ممکن نہیں ۔۔۔لیکن کوئی تحقیق کیسی ۔۔۔مٹی پاؤ
اور آج بھی جاری تماشا قوم دیکھ رہی ہے لاڈلا کس طرح آج فوج اور ججز کو کھلے عام گالیاں دے رہا ہے دندنا رہا ہے یہ وہ مکافات عمل ہے جو مستقل قومی سانحات پر مٹی پاؤ پالیسی کا لازمی نتیجہ ہے اب عمران خان فوج عدالت اور پاکستان سب پر "مٹی پا کر" سرخرو ہوگا اسطرح تاریخ کا یہ بدنما سفر اپنے انجام کو جلد پہنچے گا ۔۔۔۔مٹی پاؤ گل مکاؤ
واپس کریں