دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن حتمی فیصلہ کرچکی ہے
مسعود زیدی
مسعود زیدی
حالات کی کروٹ موجودہ حکومت نے اقتدار مشکل صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے بڑا چیلنج قبول کرکے لیا تھا مگر انوکھے لاڈلے عمران خان نے نا معلوم اشاروں و درپردہ حمایت سے جو غنڈہ گردی بدمعاشی اور غیر آئینی طور پر جاری رکھی تمام آئینی عہدیدار صدر سپیکر ڈپٹی سپیکر گورنر تحریک انصاف کے کارکن بن کر ثابت کرتے رہے کہ یہ ٹولہ کسی آئینی ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل ہی نہیں محض اٹھائی گیروں کا ایسا گروہ ہے جو صرف سہاروں اور بے ساکھیوں ہی پر چل سکتا ہے اب حکمران اتحاد نے ان تمام سازشوں کا سدباب کرنے کیلئے تمام کھلاڑیوں کا کھیل الٹنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور موجودہ اقتصادی صورتحال میں بجٹ نا پیش کرنے اور بجٹ سے قبل الیکشن کا اعلان کرکے نگران حکومت کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے مسلم لیگ ن حتمی فیصلہ کرچکی ہے زرداری صاحب کی پریس کانفرنس اس فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست ہی تھی لیکن اس لگتا یہ ہے تبدیل ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

اس صورت میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ کیونکہ ان حالات میں فوج کے سربراہ کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی لہذا عین ممکن ہے کہ قمر جاوید باجوہ کو الیکشن کے دوران غیر معمولی صورتحال اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے 1 سال کی اکسٹنشن مزید دے دی جائے یہ فیصلہ شہباز شریف کریں یا نگران حکومت لگتا ہے ناگزیر ہوگا اسطرح فوج اور باجوہ صاحب اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کو یقینی بنا کر اس اہم دوراہے اور مشکل قومی صورتحال میں جو ان ہی کی پیدا کردہ ہے ملک کو نکال سکیں گے فیصلہ جلد متوقع زیادہ سے زیادہ مئی آخر یا جون شروع میں اس طرح عمران خان سمیت کسی کو بھی انتخابات میں غیر جانبداری پر کوئی شکایت نہیں ہوگی اور پھر جس کی بھی حکومت بنے وہ مستقل بنیادوں پر بڑے اور دور رس فیصلے کر سکے گا اور آرمی چیف بھی مقرر کرسکے گا۔
واپس کریں