مدار پور ،بھارتی فوجیوں کی گولہ باری، کشمیری نوجوان نصیر مصدق شہید ہو گیا۔

(راولاکوٹ۔ آصف اشرف) بھارتی فوج کی فائرنگ ،کشمیری نوجوان نصیر مصدق دھرتی ماں جموں کشمیر پر قربان ہوگیا ۔ عید الفطر کے دوسرے روز بھارتی فوجیوں کی گولہ باری سے مدار پور سیکٹر میں تعینات کوٹلی آزاد جموں کشمیر کے فتح پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا جوان نصیر مصدق زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج نے بڑے ہھتیاروں سے فوجی مورچوں اور سول ابادی کو نشانہ بنایا لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ جوابی طور پاکستانی فوج نے بھی فائرنگ کی منگل کے روز جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کو پاکستان اور بھارت میں تقسیم کرنے والی منحوس عبوری خونی لکیر پر مدارپور سیکٹر کے علاقوں بٹل سہر کہوٹہ میں بھارت کی افواج نے گولہ باری کی جس کے ردعمل میں پاک فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی نتیجے میں عام لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ دونوں اطراف ہیلی کاپٹروں کی آمد سے جنگی ماحول پیدا ہوگیا۔
واپس کریں