سردار منیر ایڈوکیٹ
جب سے میرے بچے ذرا سمجھدار ہونے لگے تب سے کوشش ہوتی ھیکہ اچانک کبھی ٹی۔وی پر اسکا خطاب سنائی دے تو چینل تبدیل کر کے، میوٹ کر کے یا ٹی۔وی آف کر کے بچوں کو ایسی اخلاق باختہ گفتگو سے بچا لیتا ہوں اور جب یقین ہو جائے کہ وہ دوسروں کو گالیاں دیکر، ان پر جھوٹی سچی الزام تراشیاں کر کے، دوسروں کی نقلیں اتار کر، بڑھکیں مار کر اور فلک شگاف دعوے کر کے ہلکان ہو کر ٹی۔وی سکرین سے غائب ہو چکا ہو گا تب ہی ٹی۔وی دوبارہ آن کرتا ہوں۔
سو ! سچ پوچھیں تو اسکی ہر تقریر سنے بغیر ہی مجھے علم ہوتا ھیکہ اس نے کونسے موتی بکھیرے ہونگے کیونکہ ہر نئی تقریر پرانی اڑھائی لاکھ تقاریر کا ہی چربہ ہوتی ھے لیکن تازہ ترین تقریر میں جدت لاتے ہوئے اس نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:
"قبر میں آپ سے فرشتے پوچھیں گے کہ تم لوگوں نے عمران خان کا ساتھ کیوں نہ دیا تو کیا جواب دو گے؟"
بحیثیت مسلمان مجھے منکر نکیر کے متوقع سوالات کا بخوبی علم ھے لہذا انکے جوابات رٹا لگا لگا کر یاد کر رکھے ہیں کہ کہیں قبر میں جواب دیتے وقت بھول چوک نہ ہو جائے لیکن جس تازہ ترین سوال کی انٹری ڈالی گئی ھے اسکا جواب بھی تیار کرنا ہی پڑے گا۔
قبر میں اگر مجھ سے منکر نکیر پوچھ بیٹھے کہ تم نے عمران خان کا ساتھ کیوں نہ دیا تو میں بلا توقف جواب دوں گا کہ میں نے عمران خان کا ساتھ اسلئے نہ دیا کیونکہ وہ ایک پلے بوائے تھا جسکی جوانی یورپ کے نائٹ کلبوں میں گزری تھی۔ وہ ایک عدد ناجائز بیٹی کا باپ تھا، کیونکہ اسکی بیوی کی گواہی کے مطابق وہ ہم جنس پرستی کا رسیا تھا، اسکے دوستوں کے بقول وہ جس تھالی میں کھاتا تھا اسی میں چھید کرنا اسکی عادت تھی، وہ پرلے درجے کا احسان فراموش، منافق، بیوقوف اور جھوٹا تھا۔ کیونکہ وہ اپنے بچے یہودیوں کو تین سو کینال اراضی کے عوض بیچ کر دوسروں کے بچوں کو سنوارنے کے جھوٹ بولتا تھا۔
اگر مجھ سے سوال پوچھا گیا کہ تم نے اسکا ساتھ کیوں نہ دیا تو میں جھٹ سے بولوں گا کہ وہ جس باجوے کو ابا ابا بولتا تھا پھر اسے گالیاں نکالتے پایا جاتا تھا اور جس پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے وڈا ڈاکو اور بلیک میلر کہتا تھا اسے بعدازاں ابا کہنے لگتا تھا۔ وہ جس زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا لقب دیتا تھا اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر ملک ریاض کے ذریعے اسکے قدموں میں ناک رگڑنے لگتا تھا۔ وہ جس شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی رکھنے کا رواداد نہ تھا اسے اپنے انقلاب کا سب سے بڑی داعی کہتا تھا۔
تم اپنی اور اپنے نِکے نِکے ٹائیگروں کا سوچو اور میری فکر چھوڑ دو۔ قبر میں، میں جانوں، میرا رب جانے اور منکر نکیر جانیں۔ پوچھ بیٹھے تو انھیں ٹِکا سا جواب نہ دیا تو میرا نام عمران نیازی رکھ لینا۔ لیکن اگر منکر نکیر نے ٹائیگروں سے پوچھ لیا کہ جس شخص نے اپنے کتے کے نام پر تمہارا نام ٹائیگر رکھ کر تمہیں اس جیسی ہی اہمیت دی تھی تم نے پھر بھی اسکا ساتھ کیوں دیا؟ تو ٹائیگر کیا جواب دیں گے؟ واللہ اعلم !!!
واپس کریں