دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیدو کی انٹری -سردار منیر ایڈووکیٹ
سردار منیر ایڈوکیٹ
سردار منیر ایڈوکیٹ
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ چوہدری پرویز الٰہی نے PDM سے معاملات طے کرنے کے باوجود ایک فون کال پر اگلے بیس منٹ میں فیصلہ بدلتے ہوئے بنی گالہ پہنچ کر سیاسی غلطی کی تھی تو یہ آپکی بھول ھے۔ گجرات کے چوہدریوں کا اتحاد و اتفاق اپنی مثال آپ تھا اور چوہدری پرویز الٰہی اتنے سادہ نہیں کہ اپنے خاندان کا بٹوارہ کسی چھوٹے سے مفاد کیلئے کر گزرتے۔

تب یعنی مارچ 2022 میں کسی ہمدرد نے پرویز الٰہی کو اندر کی خبر دی تھی کہ فارن فنڈنگ کیس میں کپتان نااہل ہونے جا رہا ھے لہذا ہولے سے PTI میں چھلانگ مار لو تا کہ کپتان کے نااہل ہونے پر PTI کی سربراہی آپکی جھولی میں آن ٹپکے۔ یوں پرویز الٰہی بغیر کسی محنت مشقت کے پکے ہوئے انگور کھانے بنی گالہ دوڑ پڑے تھے۔ ایک لمحے کیلئے سوچئے کہ ایک دن پہلے جو شخص اپنے انٹرویو میں عمران خان کو نااہل، نکما اور نفسیاتی کہہ کر جگتیں مار رہا تھا کہ فوج نے ایک بچے کی طرح عمران خان کی نیپیاں تک بدلیں لیکن کپتان کسی صورت اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل نہیں ہو پایا وہی شخص اس انٹرویو کے محض بارہ گھنٹے بعد بنی گالہ کی راہداریوں میں کیا ڈھونڈنے گیا تھا؟ اسکا جواب بالکل سیدھا سا ھیکہ وہ کپتان کے نااہل ہونے کے بعد PTI نامی گروہ کی پکی پکائی دیگ کھانے گیا تھا۔

آپ پرویز الٰہی اور مونس کے پچھلے دو ماہ کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں وہ کسی بھی انٹرویو میں یہ تاثر نہیں دے رھے کہ وہ عمران نیازی کے اتحادی ہیں بلکہ تاثر یہ چھوڑا جا رہا ھیکہ گویا وہ اور عمران خان یک قالب دو جان ہیں۔گو کہ ق لیگ کو PTI میں ضم کرنے کا تمام ہوم ورک مکمل ہو چکا تھا لیکن عین دیگ کھلنے کے وقت ایک کیدو نے لات مار کر ہیر رانجھے کے سارے چاول انڈیل دیئے۔
2014 دھرنے کے ماسٹر مائنڈ اور سابق ڈی۔جی ISI جنرل ظہیر الاسلام نے اچانک PTI میں اپنی انٹری ڈال کر چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی امیدوں کو ریورس گیئر لگا دیا ھے۔ چوہدریوں کو سمجھ ھیکہ جنرل ظہیرالاسلام کے ہوتے ہوئے PTI کی سربراہی انھیں مل جائے ایسا ممکن نہیں۔ سو اگلے کچھ عرصے میں اگر پرویز الٰہی میرے کپتان کو پھر سے نااہل، نکما اور نفسیاتی کہتا ہوا سنائی دے تو حیران ہونیکی چنداں ضرورت نہیں سمجھ لیجئے گا کہ اسکا سبب بطور کیدو جنرل ظہیرالاسلام کی انٹری ھے۔
ہاں ! اگر کپتان نااہل ہونے سے بچ نکلا تو چوہدری موجودہ تنخواہ پر ہی گزارہ کرتے نظر آئیں گے۔
واپس کریں