دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خلیجی بادشاہ پٹرول پر امریکی قبضے کے چوکیدار ہیں
مسعود خالد
مسعود خالد
کوئی اگر یہ سمجھتا ھےکہ دنیا میں معاشی مفادات کے علاوہ لڑائی کی کوئی اور وجوہات ھوتی ہیں تو وہ کبھی درست نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا۔۔ خلیجی ممالک کی بادشاہتیں امریکی عالمی نظام کا حصہ ہیں۔ یہ بادشاہ خلیجی پٹرول پر امریکی قبضے کے چوکیدار ہیں۔ پاکستان کی فوج ملکی سیاست اور معیشت ہر قابض ھے تو یہ خلیج کی بادشاہتوں کی حفاظت پر امریکہ کیطرف سے مامور کی گئی ھے۔

سعودی عرب اور امریکہ نے ملکر پاکستان سمیت دنیا کے دیگر اسلامی ملکوں میں مدرسوں کی فنڈنگ سے جو جہادی دہشت گرد تنظیمیں پیدا کی ہیں وہ اسلام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ عالمی سرمایہ داری کو سوشلزم کے ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے پیش نظر پیدا کی ہیں۔

موجودہ حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے لگژری چیزوں کی درآمد پر جو پابندی لگائی تھی ، آئی ایم ایف قرضے کی ادائیگی کیلئے لگژری آئیٹمز کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی ھے۔ حالانکہ اس پابندی کے خاتمے سے پاکستان کے 0.002 فیصد طبقے کو مسرت حاصل ھوگی۔ لیکن بجلی جو 98 فیصد لوگوں استعمال کرتے ہیں ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا گیا ھے۔ لیکن ان 98 فیصد کو بتایا جائیگا کہ آپ کی مشکلات کی وجہ قادیانی ہیں یا تحفظ ختم نبوت میں آپکی دلچسپی نہ ھونا ھے۔
واپس کریں