دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ضمنی الیکشن ۔ ن لیگ کے ہارنے کے اسباب
مسعود خالد
مسعود خالد
کسی ایسے معاشرے میں جہاں اتفاقات اور واقعات کے حادثاتی ھونے کو فطرت کا قانون سمجھا جائے وہاں اسباب کی بات کرنے کواہمیت حاصل نہیں ھوتی۔ بعض اوقات بہت سے اسباب ملکر نتیجہ پیدا کرتے ہیں۔ کل کے ضمنی الیکشن کے ن لیگ کے ہارنے کے کئی اسباب بیان کیئے جا رھے ہیں۔

1. ن لیگ کا اینٹی اسٹبلشمنٹ بیانیہ سے دستبرداری
2. آسٹبلشمنٹ کے اقتدار اور اشرافیہ کی مراعات جاری رکھنے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر کمر توڑ مہنگائی
3. کچھ لوگوں کا خیال ھے کہ ن لیگ کے حکومت میں ھونے کے باوجود اچانک فیصل نیازی اور شرقپوری دو ایم پی ایز کے الیکشن سے ایک دن پہلے استعفےاسٹبلشمنٹ کے نیوٹرل ھونے پر سوالیہ نشان ھے
4. کچھ لوگ اس شکست کو عوام کا لوٹوں کو قبول نہ کرنا بتا رھے ہیں۔
5. آیک تجزیہ نگار کا کہناھے کہ باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیر اعلئ لوگوں نے موروثی سیاست کو مسترد کیا۔۔
6. کچھ لوگوں کا ماننا ھے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط تھا کہ وہ اینٹی امریکہ اور اینٹی اسٹبلشمنٹ تھا۔

اس سب کے باوجود یہ بات ابھی کسی نے نہیں بتائی کہ یہ لوگوں کو بنیاد پرستی مسلط کر کے سیاسی بونے بنائے رکھنے اور عالمی سرمایہ داری کی طفیلی ریاست ھونے کا بحران ھے۔ جو اب کسی بیانیہ سے رکنے والا نہیں۔ نہ عمران خان سے نہ ن لیگ کے دوبارہ اینٹی اسٹبلشمنٹ ھو جانے سے۔۔ یہ بحران اب پاک بوجھ کو کم کرنے۔ ہندوستان و ایران سے تجارت اور چین اور روس کے ساتھ علاقائی بلاک میں شامل ھونے سے کم ھوگا۔۔ قوموں کی تاریخ میں قومی سطح پر دیرپا فیصلے قوموں کو بچاتے ہیں۔۔ اس میں کچھ سیٹوں یا ساری پارٹی کے ہار جانے کی قربانی دینا پڑے تب بھی دینی چاہیئے۔
واپس کریں