اسلام کی تجربہ گاہ اور برطانوی انڈیا کے مسلم تھنکرز
مسعود خالد
پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے والے برطانوی انڈیا کے مسلم تھنکرز نے نئی مملکت کی بنیادیں کسی پیداواری معاشی نظام پر تو رکھی نہیں تھیں نہ ہی سود کی ممانعت سے کوئی معاشی نظام اخذ ھو سکتا تھا لہذا برطانیہ نے اپنے غلام ملک میں منڈی کی جس معیشت کو متعارف کروایا تھا اس پر وقت گزرنے کے ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کا قبضہ ھوگیا۔
آئی ایم ایف جیسے سامراجی ادارے کے انگوٹھے کے نیچے اس ملک کی معیشت کی شاہ رگ ھے۔ لوگوں کو 27 رمضان المبارک کو پاکستان کے قیام کی خوشخبری سنا کر یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ جس نے ایسی مقدس رات میں پاکستان بنایا ھے وہ خود ہی اس ملک کے رہنے والوں کی روزی روٹی پیدا کر دے گا۔۔ اس ذہنی فضا میں جرنیلوں نے لوٹا ، سیاستدانوں نے جیبیں بھری، بیوروکریسی اور ملا کریسی غالب رہی۔ پٹرول میں برکت ڈالنے کے دم کرنے والوں کے پرائیویٹ چینل کھلوا کر افیون کی خوراکیں دی گئیں۔۔
اب ملک عملی طور پر دیوالیہ ھو چکا ھے۔ مگر مجال ھے کہ کوئی اشرافیہ کی مراعات میں کمی کا سوچے یا جنگی جنون کو کم کر کے لوگوں کے پیٹ میں روٹی ڈالنے کا سوچے بھی۔ ۔۔
واپس کریں