دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
” زہر “۔ ناصر مسعود ملک
ناصر مسعود ملک
ناصر مسعود ملک
بہت زہریلا معاشرہ ہے ہمارا۔
ہمیں محبت ,رواداری کی بجاۓ نفرت سکھاٸی گٸی ہے۔
سکول اور مدرسے کے ذریعے
اخبار اور میڈیا کے ذریعے
منبر اور کتاب کے ذریعے
سچ کو مطعون کر کے
جھوٹ کو غالب کر کے
تاریخ کو مسخ کر کے
رگ رگ میں
انگ انگ میں
نفرت بھر دی گٸ ہے
مذہب کے نام پر
مسلک کے نام پر
قوم کے نام پر
وطن کے نام پر
ہم کو دوسروں سے نفرت سکھاٸی گٸی۔
جبکہ
ہم پیار کرنے والے لوگ تھے
محبت کرنے والے لوگ تھے۔
روادار لوگ تھے
افسوس بہت زہریلا معاشرہ ہے۔
واپس کریں