محمد صالح مسعود
سندھ پاکستان کا richest صوبہ ہے. یہاں کی مٹی (نمک) بھی مہنگے داموں بکتی ہے. انڈس رور کا left bank زراعت کا مرکز ہے. یہاں آپ کو آم کیلا کھجور جیسے فروٹ ملینگے. سارا سال بزنس کے لیے بہت کچھ ہے. سندھ کی رلی، اجرک سندھی ٹوپی اور بیشمار ہاتھ کی بنی چیزیں ملیں گی.
آپ جس چیز میں یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں یہ بہت کام کی چیز ہے اگر اس کا مثبت استعمال کریں. آپ گھر بیٹھے پھل، ہاتھ کی بنی مصنوعات، گھی، شہد، نا صرف کراچی اسلام آباد پنڈی kpk میں فروخت کر سکتے ہیں بلکہ یورپ اور امریکہ تک بیچ سکتے ہیں.
جس سے آپ کی لوکل انڈسٹری کو سہارا ملے گا اور باہر کا پیسہ ڈالرز کی صورت میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرے گا. آپ کے علاقے کی خواتین جو رلی اپنے گاؤں میں پانچ ہزار روپے میں بیچتی ہیں وہ اسلام آباد میں بیچ کر آپ ان ورکر خواتین کو تین گنا زیادہ اجرت دے سکتے ہو. بغیر کسی investment کے کامیاب بزنس مین بن سکتے ہیں. اس کے لئے آپ کو چند اصولوں پر عمل کرنا ہوگا.
Honesty Earnesty Consistency
. کاروبار کا پہلا اصول دیانتداری ہے. کبھی بھی شارٹ کٹ کے چکر میں مت پڑیں. sub standered چیز بیچ کر جلدی امیر ہونے کے چکر میں آپ اپنی ساکھ اور بزنس برباد کر دیں گے. آنلائن کاروبار میں اعتماد ہی اصل اثاثہ ہے وہ ٹوٹ گیا تو آپ کی قیمتی پروڈکٹس کوڑیوں کے دام کوئی نہیں خریدے گا.
. لگن. کاروبار ہمیشہ لگن سے کریں، بد دلی سے کام کرنے سے بہتر ہے نا ہی کریں.
امریکہ میں پہلی سیاہ فام خاتون سپریم کورٹ کی جج منتخب ہوئیں. ان کا انٹرویو دنیا بھر کے اخبارات میں چھپا تھا. اُس نے کہا کہ میری والدہ گھروں میں کام کرتی تھیں انہوں نے مجھے کہا کہ بیٹا جو بھی کام کرو دل لگا کے کرنا کوشش یہ ہونی چاہیے کہ اُس کام میں آپ جیسا پرفیکٹ کوئی نہیں ہے، even آپ کو ٹوائلٹ صاف کرنے کا کام ملے تو بھی وہ اس لگن سے کرنا کہ آپ جیسا کام کوئی کر ہی نا سکے. کام میں لگن ہی مجھے آج سپریم کورٹ میں لائی ہے.
. مستقل مزاجی. زندگی میں کاروبار میں ups & down آتے ہیں لیکن آپ نے ان سے مایوس ہوکر ارادے نہیں بدلنے ہیں. مستقل مزاجی والے افراد کو منزل پاتے دیکھا ہے.
. یاد رکھیں customer is always right. گاہک غلط بھی ہو لیکن آپ نے اس سے بحث نہیں کرنی اپنا فالٹ سمجھ کر کسٹمر کو مطمئن کرنا ہے. کاروبار اور ego ساتھ نہیں چل سکتے ہیں.
. یاد رکھیں نوکری سے آپ کا گذارہ ہو سکتا ہے لیکن آپ امیر نہیں بن سکتے ہیں. آپ کی پانچ لاکھ سیلری کیوں نا ہو آپ اپنی خواہشات پوری نہیں کر سکیں گے. آپ کی ماہانہ سیلری بڑھانا مالک کے ہاتھ میں ہے لیکن بزنس میں آپ جتنا چاہیں اس کو آگے کے جا سکتے ہیں.
. کراچی کے کافی دوست e-commerce سے منسلک ہیں جو آپ کو پارٹنر بنانے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے پہلے آپ نے Honesty Earnesty Consistency کو adopt کرنا ہوگا.
واپس کریں