دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ میں جاری دھرنے نے عمران خان کے دھرنے کا ریکارڈ توڈ دیا۔
No image راولاکوٹ(آصف اشرف )کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں ایک سو ستائیس روز قبل نو مئی کو سپلائی بازار راولاکوٹ میں آٹے کے ایشو پر دھرنا دیا گیا جس نے عالمگیر تحریک کی صورت اختیار کی ہوئی ہے۔ اس دھرنا سے شروع تحریک کے باعث آزاد کشمیر بھر میں مکمل شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال ہوئی۔ تمام قصبوں محلوں شہروں میں مظاہروں کا انعقاد ہوا سولہ اگست کو اسی دھرنے میں ایک ریلی کے اختتام پر بجلی بلز نذر آتش کیے گئے جو بعد ازاں آزاد کشمیر بھر اور پاکستان میں بھی جلائے گئے۔ اسی دھرنے نے بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ کا نعرہ دیا جو پورے کشمیر میں گونج رہا ہے۔
اس وقت ضلع پونچھ میں پندرہ کے قریب دھرنے اور ضلع کوٹلی میں چالیس مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ راولاکوٹ کے اس دھرنا سے اظہار یکجتی کے لیے سپریم کورٹ سرکٹ بنچ راولاکوٹ کے مین گیٹ پر ڈیڑھ ماہ سے ایک اور دھرنا بھی جاری ہے۔ راولاکوٹ کے دھرنے نے گزشتہ روز جب عمران خان نیازی کے دھرنا کا ریکارڈ توڑا تو اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کے شرکا ڈیم ہمارا قبضہ تمارا بجلی ہماری راج تمارا نامنظور نامنظور حق ہمارا مفت بجلی تم دے کر رہو گے مفت بجلی بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ کے نعروں سے راولاکوٹ پھر گونج اٹھا۔
ایک سو ستائیس روز قبل دئیے گئے اس دھرنا نے جہاں عمران خان نیازی کے دھرنا کو مات دی وہاں ایک ایسی تحریک کی بنیاد ڈال دی جس نے بیک وقت سارے ازاد کشمیر کو ایک اواز سامنے لا دیا کہ کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دے کر پیداواری لاگت پر ہر گھر کو تین سو یونٹ بجلی مفت دی جا ئے۔ قوی امکان ہے کہ عمران خان نیازی کے دھرنا کو پیچھے رکھنے والا دھرنا ایوب خان کے دور میں دئیے گئے ایک سو چالیس روز کے طلبہ دھرنے کو بھی مات دے دے۔
واپس کریں