دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پوجا کماری کو سکھر کے قریب روھڑی میں قتل کردیا گیا
No image سکھر سندھ سے تعلق رکھنے والی پوجا کماری کو کل صبح 10 بجے سکھر کے قریب علاقہ روھڑی میں قتل کردیا گیا۔ پوجا کماری کا تعلق خانہ بدوش خاندان سے ہے جس کی والدہ مقامی کجھور مارکیٹ میں دن بھر مزدوری کرتی ہیں اور اپنا گزر بسر کرتی ہیں۔
کل جب پوجا کی والدہ صبح سویرے مزدوری پر گئی تو پوجا کماری گھر میں اکیلی تھی۔ پوجا کماری کے گھر کی دیوار پھلانگ کر لاشاری برداری کے چند بااثر افراد جنسی زیادتی و اغوا کی نیت سے حملہ ہوتے ہیں لیکن پوجا کماری اپنے اغوا کی کوشش کو ناکام بنانے کی جُستجو میں موقع پر تین فاٸر سر میں لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اگر اغوا کی کوشش کامیاب ہو جاتی تو کل ہم اس کی ایک تصویر دیکھتے جس میں بتایا جاتا کہ یہ اپنی مرضی سے مُسلمان ھو گئ ہیں اور اپنے اغوا کرنے والے کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
پُوجا کماری کے ساتھ جو ہوا وہ پاکستان میں رہنے والی سینکڑوں غیر مُسلم کم عُمر بچیوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ہم ہندوستان میں مُسکان کے اللہ اکبر کے نعروں کو بُہت سراہتے ہیں مگر اپنے وطن میں رہنے والے غیر مسلم کو درپیش مسائل پر چُپ سادھ لیتے ہیں ، ہم سے بڑا منافق کوئ کیا ہو گا۔
واپس کریں