دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عارف نقوی اور جنرل(ر)جنرل شجاع پاشا کی تصدیق
شہزاد ناصر
شہزاد ناصر
عارف نقوی نے تصدیق کی ہےکہ یہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا تھے جنہوں نےان سے عمران خان اورپی ٹی آئی کی سیاست کےلیےفنڈز کا بندوبست کرنے کو کہا تھا۔ شجاع پاشا نے 2011 میں دبئی میں عارف نقوی سے کئی بار ملاقات کی۔
تفصیلات :عارف نقوی نے تصدیق کی ہےکہ یہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا تھے جنہوں نےان سے عمران خان اورپی ٹی آئی کی سیاست کےلیےفنڈز کا بندوبست کرنے کو کہا تھا۔ شجاع پاشا نے 2011 میں دبئی میں عارف نقوی سے کئی بار ملاقات کی اور عمران خان، عارف نقوی اور دبئی کے بزنس مین عمران چوہدری سے مشترکہ ملاقاتیں کیں۔عارف نقوی، شجاع پاشا اور عمران خان کےدرمیان ملاقات دبئی کےمہنگے علاقے ایمریٹس ہل میں ہوئی جہاں عارف نقوی رہتےتھے اور وہاں ان کی ایک بڑی حویلی تھی۔بزنس مین عمران چودھری، جو پی ٹی آئی کے ڈونر ہیں اور عارف نقوی سے تھوڑے ہی فاصلےپررہتے تھے۔ جنرل پاشا کو پھر نقوی نے کئی لوگوں سے متعارف کرایا۔

عرب شیخ۔ یہ عارف نقوی کی حویلی میں ہونےوالی ان ملاقاتوں میں سے ایک تھی کہ جس میں شیخ نہیان5 بھارتی تاجروں کے ساتھ آئے جنہوں نے پی ٹی آئی کےلیےپیسےدیئے۔ پاکستانیوں کو معلوم نہیں کہ عارف نقوی نے صرف پی ٹی آئی کو تقریباً 3 ملین ڈالر ہی ادا نہیں کیے بلکہ کل رقم 22 ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔عمران خان نے جنرل شجاع پاشا کی موجودگی میں عارف نقوی اورعمران چودھری کے ساتھ بھارتی تاجروں سے ملاقاتوں میں شرکت کی۔ نقوی اورچودھری کی طرف سےکئی خفیہ عشائیوں کااہتمام کیا گیا۔ شجاع پاشانےان تقریبات میں قومی جذبات ابھارنے والی پرجوش تقریریں کیں۔
ان عشائیوں میں یہ درمندانہ اپیل کی گئی کہ پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہےاورعمران خان کی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کے لیے سپورٹ کیا جانا چاہیے۔ عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے دنیا بھر میں سفر کیا۔ امریکہ میں کئی دستاویزات ابھی تک سربمہرہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ نقوی نے 22 ملین ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی ہے۔

عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے لیے سخت محنت کی کیونکہ وہ جنرل پاشا کو خوش کرنا چاہتے تھے جنہوں نے نقوی سے وعدہ کیا تھا کہ کےالیکٹرک سمیت کراچی میں ان کے کاروباری مفادات کاخیال رکھا جائے گا۔ اس کے بعد نقوی نے ہیلتھ سنٹر قائم کیا اور پاکستان میں 3 شاپنگ مالز خریدے۔شجاع پاشا نے نقوی کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں ہٹائیں اور نقوی کی مدد کی۔
پاکستان کی فوجی تنصیبات پی ٹی آئی کی مدد کے لیے نقوی اور عمران چودھری کی خدمت کے لئے کھول دی گئی تھیں۔ نقوی نے شجاع پاشا کو پاکستان میں اپنے مفادات کی دیکھ بھال کے لیےلاکھوں کے تحائف دیے۔آپ میں سےبہت سےلوگوں کو یاد ہوگا کہ یہ شجاع پاشا ہی تھےجنہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد یو اے ای سکیورٹی میں ملازمت حاصل کی۔

خیریہ شیخ نہیان، عارف نقوی اور ہندوستان کے وجے بھونت تھے جنہوں نے شجاع پاشا کے لیے اچھی تنخواہ والی نوکری کا بندوبست کیا اور پھر سب نے مل کر شیخ نہیان کا شکریہ ادا کیا۔اصل سکینڈل عارف نقوی کے امریکہ ڈی پورٹ ہونے پر سامنے آئے گا۔ 22 ملین ڈالر کے فنڈ کے ثبوت موجود ہیں اور فنانشل ٹائمز کے سائمن کلارک نے صرف 4 ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ شائع کی ہے۔ امریکہ کے پاس، 2010-2017 تک کے ثبوت ہیں، جب ابراج گروپ ختم ہوا تھا۔
واپس کریں