دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنرل فیض حمید کے پیچھے کون ہے
جہانگیر اشرف
جہانگیر اشرف
اس بات کو تو سب جانتے ہیں کہ عمران کے پیچھے فیض حمید ہے مگر فیض حمید کے پیچھے کون ہے اس کی طاقت کا منبی کہاں ہے۔ یہ اصل سوال ہے۔
معروف صحافی رضوان دادا کہتے ہیں کہ عمران خان جو وقت موجود میں دوسروں پر الزام لگا رہا ہوتا ہے دراصل وہ جرم اس وقت وہ خود کر رہا ہوتا ہے۔ یہودی کے ساتھ خان کے تعلقات اور پھر معاشی نظام کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے جیسے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔ اقتدار سے معزولی کے بعد امریکی سازش کا بیانیہ فیض حمید اور عمران خان نے ملکر بنایا ہے تاکہ ان پر الزام آنے سے پہلے یہ الزام دوسروں پر لگا دیا جائے۔ عمران خان اور طاہر القادری کا لندن پلان بھی یہودی سازش تھے اور اب بھی اسکو اقتدار میں رکھنا یہودی سازش کا حصہ ہے۔

نوازشریف کے دور میں لیفٹینٹ جنرل طارق پرویز نے آرمی چیف کی اجازت کے بغیر وزیراعظم سے ملاقات کی تھی تو جنرل مشرف نے جنرل طارق کو اسی دن فارغ کر دیا تھا۔ مگر جنرل باجوہ کو کس نے روکا ہوا ہے کہ وہ فیض حمید کی سرعام سیاسی مداخلت کے باوجود اسکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتا اور نہ ہی سپریم کورٹ کےفیض حمید کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے بلکہ الٹا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس داخل کر کے اسکو راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جاتی رہیں ہیں۔

جنرل باجوہ کو روکنے والے بھی امریکی ہیں جو اپنے ایجنٹ کو کسی صورت تنہاء ہونے نہیں دے رہے ہیں۔ جس طرح غدار وطن مشرف کو سزا موت کی سزا سے بچا کر دبئی منتقل کر دیا گیا تھا۔ اگر مشرف کو سزا ہو جاتی تو پھر کوئی آرمی جنرل امریکی مفادات کیلئے کام نہیں کرتا۔ ہماری فوج کے اندر کئی امریکی ایجینٹ موجود ہیں۔ ضیاء الحق کے جہاز میں دھماکہ خیز مواد کسی امریکن یا انڈین نے تو نہیں رکھا تھا یہ کام بھی پاکستان آرمی کے اہلکاروں کے ذریعے ہی کرایا گیا تھا۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ آئی ایس آئی جیسے ادارے کو ضیاء الحق کی موت کی سازش کا علم نہ ہو مگر آج تک نہ عوام کو بتایا گیا اور نہ ہی کسی اہلکار کو سزا ہوئی ہے۔ ایبٹ آباد پر امریکی حملے کی کسی کو تفصیل کا نہیں پتہ اور نہ غفلت برتنے پر کسی کو سزا دی گئی ہے۔

عمران خان پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے اور میزائیل ٹیکنالوجی لانے والے پارٹی پی پی اور ایٹمی دھماکے کرنے اور سی پیک جیسا معاشی ترقی کا پروگرام لانے والی پارٹی پر امریکی سازش کا الزام لگا رہا ہے۔ اس کی جلسہ عام میں تقریر پر سپریم کورٹ سوموٹو لیتی ہے اس کی ایک دھمکی پر الیکشن کمیشن آٹھ سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں کرتا۔ اگر وہ چاہتا ہے کہ الیکشن فورآ ہوں تو خود کو نیوٹرل کہنے والی اسٹیبلشمنٹ نئی اتحادی حکومت کو فوراً الیکشن کرانے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ طاقت عمران خان کی نہیں اور نہ صرف جنرل فیض حمید کی ہے اس طاقت کے پیچھے جنرل فیض حمید کے ساتھ پاکستان آرمی کے بہت سے اہلکار ہیں جو امریکی دباؤ اور مفاد کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔
۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو
واپس کریں