دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف کو سیاست نہیں آتی
جہانگیر اشرف
جہانگیر اشرف
نواز شریف نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے انکار کر کے پٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نوازشریف پاکستانی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کیلئے مطلق تیار نہیں ہے ۔ سلیکٹرز اور سلیکٹیڈ گٹھ جوڑ سمجھتا تھا کہ بینک کرپٹ ملک متحدہ اپوزیشن کے حوالہ کر کے اپنا دامن جھاڑ کر اپوزیشن میں جاکر مہنگائی کا واویلا مچائیں گے اور اپنے پھیلایا ہوا گند متحدہ اپوزیشن کے پلڑ میں ڈال کر اگلے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔ مگر لندن میں بیٹھے ہوئے شخص نے سلیکٹرز اور سلیکٹیڈ کی اس سازش کو بھانپ لیا۔

اس نے مسلم لیگ کی ساری ٹاپ لیڈر شپ کو لندن میں بلا کر پاکستان کی سیاسی اور معاشی حالات سے آگاہی لی۔ جس کے بعد اس نے اسٹبلیشمنٹ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں۔
پہلی شرط کہ آئین کی مکمل پاسداری ہو گئی اور جن لوگوں نے عدم اعتماد کے دوران آئیں کی خلاف ورزی کی ہے انکے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہو گی اور اسٹبلیشمنٹ اس میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے میں بھی رکاوٹیں نہیں ڈالی جائیں گی۔

سلیکٹیڈ کے لانک مارچ کو روکنے کے لیے اگر رینجرز کی ضرورت پڑی تو آئین کی رو سے وزیراعظم کے آرڈر پر رینجرز کو بھیجا جائے گا۔
سلیکٹیڈ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو سخت ترین شرائط پر معاہدہ کیا تھا عدم اعتماد سے پہلے اس نے سبسڈی دی تاکہ آنے والی حکومت کی مشکلات میں اضافے کیا جا سکے۔ موجودہ حکومت اس سبسڈی کو ختم نہیں کرئے گی۔ اس سبسڈی کو جاری رکھنے کیلئے تمام صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ سے اپنا حصہ دیں گے اس کے علاؤہ فوجی بھی اپنے بجٹ میں کٹوتی کرئے۔
اگر ان شرائط کو نہیں مانا جاتا ہے تو شہباز شریف استعفیٰ دے دیں گے۔ جس کے بعد نگران حکومت آئے گی جس کے ساتھ آئی ایف ایم سعودیہ اور چین اتنی قلیل مدت کے لیے کوئی ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اگر مارشل لاء لگایا جاتا ہے تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

نواز شریف نے ایک چال سے سلیکٹیڈ کی پشت پناہی کرنے والوں کو سخت امتحان میں ڈال دیا ہے۔ اگر وہ سلیکٹیڈ کی پشت پناہی جاری رکھتے ہیں اور آئین کے بجائے الیکشن کمیشن نیب اور عدالتوں کو راولپنڈی سے چلانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا جس سے سارا گند سلیکٹرز پر آ گرے گا دوسری صورت میں یہ نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو اور آئین کی پاسداری کرو کی جیت ہو گی۔
پاکستان زندہ باد
آئین پاکستان پائندہ باد
واپس کریں