دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کھجور کھانے کے علاوہ بھی سنتیں ہیں۔
طاہر چوہدری ایڈووکیٹ
طاہر چوہدری ایڈووکیٹ
کھجور کھانا سنت ہے۔بھائی عرب میں زیادہ کھجور ہی ہوتی تھی۔ کھجور کی بجائے زیادہ تربوز ہوتا تو شاید وہ کھانا سنت ہوتا۔اونٹ کی سواری سنت ہے۔بھائی عرب کے صحرا میں عام طور پر سفر اونٹ پر ہی ہوتا تھا۔ گاڑیاں ہوتیں تو یقینا گاڑی پر بھی سفر سنت ہوتا۔مسواک کرنا سنت ہے۔بھائی تب ٹوتھ پیسٹ نہیں تھے۔ دانتوں کی صفائی کیلئے مسواک ہی استعمال ہوتی تھی۔ ٹوتھ پیسٹ برش ہوتے تو شاید وہ سنت ہوتے۔
لمبی زلفیں رکھنا اور بڑی پگڑی باندھنا سنت ہے۔

بھائی عرب صحرا پر مشتمل ایک شدید گرم خطہ ہے۔ تیز آندھی و ہوا چلتی تو ریت کے ذرے جسم کے کھلے حصوں، گردن وغیرہ پر کٹ تک لگا دیتے تھے۔ سر اور کندھوں پر بڑا کپڑا رکھنا اور لمبے بال رکھنا اپنے آپ کو گرمی کی شدت اور ریت کے تیز ذروں سے بچانے کیلئے ہوتے تھے۔ اسلام سائبیریا میں نازل ہوا ہوتا تو یقینا اوپر تلے موٹے کپڑے پہننا، منہ کو گرم کپڑوں سے لپیٹ کر رکھنا، سر پر گرم ٹوپی پہننا، ہاتھوں میں موٹے دستانے پہننا سنت ہوتا۔

بھائی۔ لباس، کھانا پینا اور رہن سہن ہر خطے کا مختلف ہوتا ہے اس کی بنیاد پر لوگوں کے ایمان اور ان سے متعلق اپنی پسند ناپسند کے فیصلے نہ کرو۔
اچھا ایک بات تو بتاو۔ یہ آج تک کھانے پینے اور حلیہ بنانے کی سنتوں پر جتنا فوکس کیا گیا ہے اس سے آدھا بھی اگر جھوٹ نہ بولنا، ایمانداری کا رویہ رکھنا، اپنے اردگرد گلی محلے وغیرہ میں صفائی رکھنا جیسے افعال پر زور دیا ہوتا تو زیادہ بہتر نہ ہوتا؟
واپس کریں