فہد علی
ندائے کشمیر ۔بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مظلوم نہتے کشمیریون کے لیے ایک مرتبہ پھر قیامت کی گھڑی ہے ۔سفاق مودی حکومت نے 15 اگست کی آڑ میں مزید ایک ہزاز سے زائد بھارتی فوج کشمیر میں طلب کر لی ہے۔کشمیری اس دن کو ہمیشہ سے یوم سیاہ کے طور پر مناتے نظر آئے ہیں لیکن قس بار انکو اس روز گھر پر ہندستانی جھنڈا گلانے پر مجبور کی جا رہا ہے انسے کہا جا رہا ہے کہ وہ 15 اگست کو جشن منائیں مگر غیرت مند کشمیریوں نے اس سفاقانہ روش کے خلاف آواز بلند کی ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ ہمارے گھرون پر صرف پاکستانی علم ہی لہرائے گا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین نے مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت اور سازشوں کے باوجود پاکستان ہمیشہ ثابت قدم اور کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیرکاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورموں پر انتہائی جانفشانی سے لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غیر متزلزل موقف اورحمایت کشمیریوں کیلئے باعث تقویت ہے۔
غلام احمد گلزار نے امید ظاہر کی کہ پاکستان نہ صرف کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا بلکہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لائے گا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاںکیے گئے ہیں جن میں پاکستانی عوام اور حکومت کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ ڈیموکریٹک یوتھ فورم کی طرف سے سرینگر اور دیگر مقامات پر چسپاں پوسٹروں میں قائداعظم، علامہ اقبال اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔
کشمیریوں کے اس جزبہ اور استقامت کو دیکھ کر مودی حکومت کی بھی کانپیں ٹانگ رہیں ہیں اب تو بھارت کو سمجھ جانا چاہئے کی وہ جنتے مرضی اوچھے ہتکنڈے اپنا لے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔۔
واپس کریں