دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
طاقت ہی اول ہے اور طاقت ہی آخر ہے
عامر پرے
عامر پرے
پاور گیم میں سچ اور جھوٹ نامی کوئی چیز کا وجود نہیں ہوتا صرف طاقت ہوتی ہے اور ہمیشہ طاقت ہی جیتتی ہے۔باجوائی دور میں عمران نیازی کمپنی سب کچھ کھونے کے بعد بھی جیتی ہوئی ظاہر کی جاتی تھی کیونکہ پاور اس کٹھپتلی کے پیچھے کھڑی تھی۔ اب یہ پاور نیازی سے منہ موڑ کر دوسری طرف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
اسکا مطلب ہے کہ پاور گیم میں کٹھپتلیوں کی کوئی اہمیت نہیں سچ یہ ہے کہ جیت ہمیشہ طاقت کی ہوتی ہے۔
نیازی سپورٹر ججوں کو دیکھیں کس طرح ایک ایک کرکے طاقت کے سامنے بھگوڑوں کی طرح اعلیٰ عدلیہ سے بھاگ رہے ہیں۔
وہ دبدبہ اعجالاحسن، مظاہر علی نقوی اور اب منصور علی شاہ اور کئی دیگر زیرو ہوکے رہ گئے ہیں۔
میرے خیال سے کسی کو اس بات پہ کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ سفاک اور بے رحم طاقت کے سامنے جزبات پر بھروسہ کرنے والے احمق ہوتے ہیں۔
طاقت ہی اول ہے اور طاقت ہی آخر ہے باقی سب کہانیاں ہیں۔
واپس کریں