قاری حنیف ڈار
اسلام کے قلعے اور ایٹمی پاکستان کا بوجھ ایک میٹرک پاس شخص کے طاقتور کندھوں پر ہے۔۔اس شخص نے بلا تفریق تمام سیاستدانوں ،ججوں ، جرنیلوں اور بیوروکریسی کو کرپٹ کیا ہے ۔ کوئی محکمہ کوئی ادارہ کوئی اعلی کوئی ادنی اس کی مار سے باہر نہیں ۔ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ ن۔ ق۔ ش۔ وہ آپس میں دشمن ہونگے مگر اس شخص کے راتب پر سب ایک پیالے میں کھاتے ہیں ۔ پی ٹی آئی ہو یا کوئی صالحہ بیگم اس میٹرک پاس نے سب کو کانا کیا ہوا ہے ۔ یہ حاضر سروس کا بھی یار ہے اور ایکس والوں کو بھی خوراک فراہم کرتا ہے بلکہ باقاعدہ کوٹیشن دے کر خریدتا ہے۔ پورا پاکستان اس کی مٹھی میں ہے ۔
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے ۔
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے ۔
اس شخص کے پاکستان میں سیاستدانوں کے بیانیئے بنتے بھی ہیں اور بکتے بھی ہیں ۔ اسلامی و غیر اسلامی پارٹیاں اپنے منشور بھی خریدتی اور بیچتی ہیں ۔ سودی اور غیر سودی نظام کی بحثیں بھی ہوتی ہیں اور اس کی بنیاد پر حکومتیں اکھاڑی اور پچھاڑی جاتی ہیں ۔
ہم کوئی قوم نہیں ۔ یہ کوئی ملک نہیں ۔
یہ تو سانپ والی گیم کھیلنے والا 3310 موبائل ہے جو ملک صاحب تکیئے کے نیچے رکھ کر سوتے ہیں ۔
واپس کریں