دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پپو پاس نہ ہو سکا۔ وسیم شاہد
وسیم شاہد
وسیم شاہد
کچھ امیدوار اتنے نالائق ہوتے ہیں کہ اُن کے ساتھ پیپر بنانے والے,امتحانی عملہ اور نتیجہ بنانے والے بھی مل جائیں تب بھی وہ پاس نہیں ہو سکتے۔
کہتے ہیں کہ مشرف دور میں ایک آسامی کے لیے بھرتی ہو رہی تھی۔ انٹرویو لینے والوں کو امید تھی کہ ملک میں انقلاب آ چکا ہے اس لیے اب صرف میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔ مگر انٹرویو سے چند منٹ قبل انھیں مشرف صاحب نے فون کر کے بتایا کہ فلاں امیدوار کو ہر حال میں بھرتی کرتا ہے۔۔
انٹرویو چلتا رہا اور پھر وہ امیدوار پینل کے سامنے پیش ہوا۔ چیرمین صاحب نے دیگر ممبران سے سرگوشی کی کہ یہ ہی وہ صاحب ہیں جنھیں بھرتی کرتا ہے اس لیے آسان سوالات پوچھ کر بس خانہ پوری کی جائے۔
پہلے ممبر نے اُس کا نام والد کا نام وغیرہ پوچھا۔
دوسرے نے پوچھا کہ آپ چمڑے,پلاسٹک,کپڑے یا اُون کا بنی ایک چیز کا نام بتائیں اس میں ایک انگوٹھا اور چار انگلیوں کی جگہ ہوتی ہے۔ سردیوں میں بائیک والے اکثر استعمال کرتے ہیں۔۔
امیدوار چونکہ سفارشی تھا تو منہ بنا کر کہنے لگا کہ آپ مجھ سے کیسے مشکل سوال پوچھ رہے ہیں۔ ایک انگوٹھا, چار انگلیاں۔ چمڑا پلاسٹک اون۔۔ بھئی یہ مجھے نہیں آتا۔۔
ممبر سے شرمندہ ہو کر کہا کہ بیٹا یہ ایک دستانہ ہے۔
امیدوار۔۔ اچھا۔۔
تیسرے ممبر سے سوال کیا کہ آپ چمڑے کپڑے پلاسٹک یا اُون کی بنی دو ایسی چیزوں کے نام بتائیں جن میں دو انگوٹھے, آٹھ انگلیوں کی جگہ ہوتی ہے لوگ انھیں سردیوں میں بجلی کے کام اور وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے استعمال کرتے ہیں۔۔
اب تو امیدوار کا بلڈ پریشر شوٹ کر گیا۔۔ کہنے لگا کہ آپ نے تو اُن سے بھی مشکل سوال پوچھ لیا۔۔ دو انگوٹھے آٹھ انگلیاں۔ کپڑا چمڑا اُون, بجلی کا کام وکٹ کیپنگ ۔۔ بھئی مجھے کرکٹ یا بجلی کے کام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ آپ میرے ساتھ ناجائز کر رہے ہیں۔۔ٹھیک ٹھیک سوال پوچھیں۔۔۔
اُس ممبر نے شرمندہ ہو کر بتایا کہ بیٹا یہ دو دستانے ہیں۔۔
اب ممبران ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے تھے کہ اس نالائق سے ایسا کیا پوچھیں کہ کاغذ کالا ہو اور ہم قسم کھا سکیں کہ اس نے ٹھیک جواب دیا تھا۔۔
اچانک چیرمیںن صاحب کو یاد آیا کہ ان کی سفارش مشرف صاحب نے کی ہے تو پوچھا کہ بتاؤ اس ملک کا صدر کون ہے۔ جو آرمی کا چیف بھی ہے۔
اب کی بار امیدوار کے چہرے پر رونق آئی۔ مسکرا کر کہنے لگا کہ میں آپ لوگوں کا طریقہ سمجھ گیا ہو۔۔ ہاں اس کا جواب مجھے آتا ہے۔
اس کا جواب ہے تین دستانے۔۔۔
ایسا ہی ایک شہزادہ اس ملک پر مسلط کیا گیا تھا۔ جس کی ڈیم فول سے لے کر ہر ادارے,چینل, ایجنسی اور ہر مولوی نے مدد کی مگر وہ پپو پاس نہ ہوسکا۔۔۔
واپس کریں