وسیم شاہد
"میں نے ایک ماہ ہوا اپنے باپ سے بات نہیں کی وہ عمران کے خلاف بولتا ہے"
"میں ٹرک سے چھلانگ لگا دوں گا اپنے بچے کا گلہ کاٹ دوں گا"
"میں اپنی امی کی شادی عمران خان سے کرنا چاہتی ہوں"
"ووٹ عمران کو دینا ہے میرا باپ بھی اس کے خلاف کھڑا ہو تو اُس کی بہن کو۔۔۔ "
"اگر نبوت کا در بند نہ ہوتا تو کپتان اس دور میں نبی ہوتا"
یہ ہے وہ محبت جس کا اظہار کپتان کی تیار نسل آج کل سوشل میڈیا پر کر رہی ہے۔
آپ نے اکثر اخبارات میں پڑھا ہوگا کہ کسی شخص نے خواب آنے پر اپنے بیٹے کو حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ذبیح کر دیا۔ ایک افریفن سردار نے اپنے قبیلے کی تمام گائیں سمندر میں دکھیل دیں تا کہ خوشحالی آئے۔
ایسا دنیا میں کئی بار ہوا ہے جس کسی جھوٹے انسان نے لوگوں کے ذہن ایسے قابو کیے کہ وہ اُس کے حکم پر شہہ رگ تک کاٹ گئے۔
آپ دوستوں سے ایک نہایت ہی سنجیدہ درخواست ہے کہ اگر آپ کا داماد۔ بیٹا بہنوئی یا کوئی رشتہ دار کپتان کا عاشق ہے تو خدارا بچوں اور خواتین کو اس سے کچھ ماہ کے لیے دور کر دیں۔ یہ کپتان کی موجودہ سیاسی حالت دیکھ کر کسی بھی وقت کوئی خطرناک کام کر سکتے ہیں۔
اب عمران لیڈر نہیں بلکہ حسن بن صباح بن چکا ہے۔ جس کے ایک اشارے پر اُس کے ماننے والے اپنی گردن کاٹ لیتے تھے یا کسی پہاڑ کی چوٹی سے کود جایا کرتے تھے اب پی ٹی آئی بھی کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مذہب بنتا جا رہا ہے وہ بھی جنونی۔ خدارا اپنےخاندان کا خیال رکھیں۔ بیٹوں اور بیٹیوں پر مکمل نظر رکھیں. دنیا میں ایسے خودپسندی اور مالیخولیا کے شکار لیڈر خود کو اوتار, خدا کا منتخب بندہ یا کوئی سپر مخلوق سمجھ کر اپنے کارکنوں کی گردنیں کٹوا کر مخالفین پر دہشت طاری کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ یہ اپنے کارکنوں کو پولیس فوج یا مخالفین سے کھڑا کر ان کی جان یا کسی دوسرے کی جان لے سکتے ہیں۔
ان کا سب سے پہلا کام اپنے کارکنوں کو جنسی آزادی دینا ہوتا ہے۔ یہ ان کے درمیان جنسی تعلق کو بڑھاوا دیتے ہیں اور اسے نعوذباللہ نیکی اور ثواب کا کام قرار دیتے ہیں۔تاریخ بتاتی ہے کہ جنسی تسکین اور نوجوان لڑکیوں کی موجودگی سے کارکنوں کو اپنے آس پاس رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس وقت عمران کے شیدائی بے حد جذباتی ہیں باخدا ان سے کچھ بھی اُمید رکھی جا سکتی ہے یہ نہ صرف خود کو,اپنے بیوی بچوں اور والدین کو ذبیح کر کے ویڈیو بنا کر کپتان کی حمایت کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے خودکشی کر سکتے ہیں۔۔
میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ کو نہایت سنجیدہ لیں۔۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ متوقع ہے اگر ان کے خلاف ہوا تو یہ اپنا گھر بار جلا یا دوسروں کی جان لے سکتے ہیں۔
اپنے لاڈلوں کا خیال رکھیں انھیں جتنا جلد ہو سکے اس حسن بن صباح سے بچائیں ورنہ آپ کو اپنے گھر میں ایک نئے مذہب کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
واپس کریں