دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران کو مارشل لاء کی کوئی پرواہ نہیں، وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں
 مظہرعباس
مظہرعباس
عمران کومارشل لاء کی کوئی پرواہ نہیں، شریفوں اور بھٹو کو بے دخل کرنے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے فوجی قبضے کا خیرمقدم کرنے کی وجہ شریفوں اور بھٹو دونوں کو سزا دینے کا عہد کرنا بتائی ہے۔پانچ سال بعد جب مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی پلس نافذ کی تو عمران نے جمہوری قوتوں میں شمولیت اختیار کی اور اس کارروائی کی مخالفت کی،اس وقت وہ مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی، جے یو آئی کے ساتھ اتحاد کا حصہ تھے ،تینوں جماعتوں نے مشرف کے دور میں کسی بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن شریفوں نے بعد میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔اب عمران کیلئے بنیادی ہدف 3اہم سیاسی مخالفین شریف، زرداری اور مولانا ہیں کہ انہیں کس طرح بے دخل کیا جائے لہٰذا وہ دباؤ بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، اسکو بہت سے سیاسی مبصرین نے خطرناک قرار دیا ہے۔
واپس کریں